شاندار ماضی کی یاد کے ساتھ مستقبل کا لائحہ عمل پاکستانی مسیحیوں کے لیے وقت کی ضرورت ہے؛ البرٹ ڈیوڈ |
اسلام آباد (نوائے مسیحی نیوز) شاندار ماضی کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے بہتر لائحہ عمل پاکستانی مسیحیوں کی وقت کی اشد ضرورت ہے۔ یہ بات معروف مسیحی سیاسی و سماجی شخصیت ممبر قومی اقلیتی کمیشن جناب البرٹ ڈیوڈ نے ایک تقریب کے دوران شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی اقلیت اب اقلیتوں میں بھی اقلیت کیوں بنتی جارہی ہے۔ ہمیں اپنے درست اعدادوشمار جاننے کی ضرورت ہے ۔
تعلیمی شعبے میں اس وقت ہمیں اپنے بچوں اور نوجوان نسل پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس ملک میں سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک ہونے کے باوجود ہمارے صرف 2.3 فیصد بچے ہائیر ایجوکیشن میں جاتے ہیںیہ لمحہ ِ فکریہ ہے۔ ہمارے پچاس فیصد بچے میٹرک تک تعلیم کو خیبر باد کہہ جاتے ہیں۔
ان سارے حقائق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے آباواجداد کی روایات کو قائم رکھنا ہے اور اپنی نوجوان نسل کو آئندہ خوبصورت مستقبل کی تعمیر کے لیے تیار کرنا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation