اسلام آباد (رپورٹ؛ عظیم کنول چوہان کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز)میں اس ایوان کی توجہ انتہائی اہم معاملہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں اور میں اتوار کے روز آل سیٹس چرچ پشاور کے دو پادری صاحبان کو اس وقت دہشت گردوں نے حملہ کر کے دہشت گردی کا نشانہ بنایا جب وہ چرچ میں اتوارکی عبادت کروا کر گھر واپس جارہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛قتل کردئے جانے عثمان مسیح اور والدہ کے گھر سینیٹر کامران مائیکل کی آمد
دہشت گردوں کی دن دیہاڑی فائرنگ سے ایک مسیحی پادری ولیم سراج موقع پر شہید ہو گئے جبکہ دوسرے پادری پیٹرک کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم مشاورتی میٹنگ
ضرورت اس امر کی ہے اس واقعہ کی تحقیقات کے ساتھ اس میں ملوث دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تا کہ انصاف تحفظ کویقینی بنانے کے ساتھ ملک میں بسنے والی مسیحی اقلیت کو تحفظ کا احساس دلایا جا سکے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation