لاہور (رپورٹ ؛ تریضہ پیٹر کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز)چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاءآف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے پشاور میں مسیحی مذہبی رہنماو¿ں پر نامعلوم دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ کےحملے میں شہید ہونے والے پادری ولیم سراج اور شدید زخمی ہونے والے پادری پیٹر کے دردناک واقعیہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پر امن مسیحی علماء پر قاتلانہ حملہ عذاب الہٰی کو دعوت ہے اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشتگردوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بڑاچیلنج ہے مسلمان علماءہر بھی یہ بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پادری ولیم سراج اور پادری پیٹر کو انصاف دلانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ متاثرین اور مسیحیوں کے غم کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی وقار میں بھی کمی نہ آنے۔ وفادار محب وطن مسیحی برادری کے درد میں اضافے کا سبب بننے والے کبھی بھی ملک وملت کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ ابلیسی قوتوں کے آلہ کار ہیں جو انسانیت کے امن کو خراب کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں پاسٹرمرقس شریف نے مذید کہا کہ لواحقین کو جانی حفاظت اور مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مفت انصاف کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جائے۔ قاتل اور ان کے سرپرست کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation