وزیر اقلیتی امور کو مکمل یقین ، اقلیتی طلباء یہ ضرور حاصل کریں گے |
اوقاف ،حج،مذہب اور اقلیتی امور ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ اور لائزون کارپوریشن کے زیر اہتمام " مینارٹی یوتھ ایکسپوزر پروگرام خیبر پختونخواہ" کے انعقاد کے تحت پنجاب کا وزٹ۔
یہ بھی پڑھیں؛کم عمری کی شادی کی روک تھام یقینی بنا رہے ہیں۔صوبائی وزیر انسانی حقوق
تفصیلات کے مطابق نجی ہوٹل میں خیبرپختونخواہ کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر طالبعلموں نے صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا، اور صوبائی وزیر پنجاب، اعجاز عالم سے تفصیلی گفتگو کی ۔
طلباء کی جانب سے پنجاب میں اقلیت کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف،اور طلباء کو درپیش مسائل بارے سیر حاصل گفتگوہوئی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے طلباء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بیحد خوشی ہے کہ اقلیتی یوتھ اپنی تعلیم پر اتنی سنجیدہ ہے اور تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
ضرور پڑھیں؛65 فیصد نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔صوبائی وزیر انسانی حقوق
آپ لوگوں کی لگن اور محنت کو دیکھتے ہوئے مجھے یقین ہے آپ اس ملک وقوم کا مستقبل ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر نے طلباء کے والدین کو بھی خصوصی خراج تحسین پیش کیا کہ ان والدین کی خصوصی دلچسپی سے آپ لوگ آج اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور انشاء اللہ آپ لوگ پاکستان کے کامیاب لوگوں میں شمار ہوں گے۔
اس موقع پر طلباء کو درپیش مختلف مسائل پر صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ وہ ہر ممکن حد تک کوشش کریں گے کہ طلباء کے مسائل حل کیے جائیں اور آپ لوگوں کی آواز وفاقی حکومت اور اداروں تک بھی پہنچائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں؛مسیحی آبادی یوحنا آباد کو ماڈل سٹی بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے؛ اعجاز عالم آگسٹین
اس موقع پر صوبائی وزیر نے طلباء کو بتایا کہ پاکستان میں اقلیتیں دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ محفوظ اور اچھے ماحول میں ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد اس ماحول کو ہم نے مزید بہتر بنایا ہے اور پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں اقلیتوں کیلئے پچھلے 3 سال میں بہت زبردست کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے اقلیتی طلباء اپنی محنت اور لگن سے اپنا جائز مقام ضرور حاصل کریں گے اس سلسلے میں میری مدد ہر وقت اور جگہ آپ کو میسر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں؛منسٹر اعجاز عالم کو روایتی "پرنا" اور مٹھائی پیش کی گئی
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation