آزاد کشمیر میں نغمہ شادمانی کرسمس کیرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا

آزاد کشمیر میں نغمہ شادمانی کرسمس کیرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا
آزاد کشمیر میں نغمہ شادمانی کرسمس کیرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا

 بھمبر(رپورٹ عرفان مورس)
فلیکس میموریل چرچ بھمبر آزاد کشمیر میں نغمہ شادمانی کرسمس کیرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

 پروگرام میں پاکستان بھر سے ٹیموں نے شرکت کی یہ پروگرام ڈی ایس آزاد کشمیر پادری ہارون اجمل کی زیر قیادت منعقد ہوا۔


یہ بھی پڑھیں؛گھروں میں فاقے، مہنگائی میں مقروض بلدیہ بھمبر کے مسیحی ملازمین سڑکوں پر احتجاج کے لیے نکل آئے


پروگرام میں پادری نسیم اختر روز ڈی ایس منڈی بہاولدین، پادری افضال ڈی ایس گجرات، عارف نظام دین ڈی ایس ڈسکہ، پادری یونس اقبال ڈی ایس ینگسن آباد، پادری شکیل سموئیل ڈی ایس جلالپورجٹاں نے شرکت کی۔

 پروگرام کے سرپرست اعلی تقدس مآب بشپ آف سیالکوٹ بشپ ایلون جان سموئیل تھے۔


  یہ بھی پڑھیں؛کرسمس کے حوالے سے سینٹری ورکر ز ڈی ایچ کیو بھمبر کودعوت ایم ایس ڈاکٹر شہزاد غضنفر کی مذہبی رواداری کی مثال ہے



 بشپ صاحب کی طرف سے سنڈے سکول کے لیے پانچ ہزار،نغمہ شادمانی کے لیے 30 ہزار اور چرچ کے لیے دس ہزار دیئے گئے۔


 سنڈے سکول کے لیے انعامی رقم سنڈے سکول ٹیچر افشاں خادم ، جبکہ چرچ اور کیرل پروگرام کی رقم منتظم جناب ایلڈر جمال مسیح نے وصول کی۔

 اس سے قبل ضلع بھمبر کی مسیحی برادری نے ہار پہنا کر مہمانوں کو خوش آمدید کیا ۔


 مزید پڑھیں؛دُعا ہے نیا سال وباﺅں سے نجات، عالمی تنازعات کے حل کا سال ہو، چیئرمین نوائے مسیحی



گیتوں کے مقابلے میں جیتنے والے ہنٹر پورا کی کوائر نے شہری کیٹیگری جبکہ دیہاتی کیٹیگری میں متراں والی ڈسکہ کی کوائر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بشپ ایلون جان سموئیل نے بہترین انتظامات پر فلیکس میموریل چرچ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔


 یہ بھی پڑھیں؛پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے تعصبانہ اشتہار پر چیئرمین نوائے مسیحی کا اظہار مذمت



پروگرام میں مقامی اور پنجاب کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں مسیحیوں نے شرکت کی اور پروگرام کو خوب سراہا۔ 

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کرسمس کیرل نغمہ شادمانی پروگرام میں شرکت کر کے بہت اچھا لگا اور اُمید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ایسے پرگراموں کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔ 



Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی