کرسمس کے حوالے سے سینٹری ورکر ز ڈی ایچ کیو بھمبر کودعوت ایم ایس ڈاکٹر شہزاد غضنفر کی مذہبی رواداری کی مثال ہے


بھمبر (نوائے مسیحی ) کرسمس کے حوالے سے سینٹری ورکر ز ڈی ایچ کیو بھمبر کودعوت ایم ایس ڈاکٹر شہزاد غضنفر کی مذہبی رواداری کی مثال ہے۔ یہ بات اپنے ایک خصوصی بیان میں صدر رواداری تحریک آزاد کشمیر اور سماجی ورکر شکیل انجم ساون نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی۔

یہ بھی پڑھیں؛رواداری تحریک شمالی امریکہ و کینیڈا کے صدر جناب تنویر گلزار صاحب کو سینٹ مارٹین سکول ضلع جھنگ کے آغاز پر دلی مبارکباد

ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھمبر مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کی ایک مثال ہے جہاں تمام مذاہب اور تمام کاتب فکر کے لوگ ایک خوبصورت گلدستے کی طرح باہم مل کر رہتے ہیں۔کرسمس کے موقع پر مختلف سرکاری ، نیم سرکاری اور پرائیوٹ اداروں میں مسیحی ملازمین کو خصوی تحائف، عشائیہ، کرسمس پارٹی جیسے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے اقدامات گزشتہ دو دہائیوں سے چلے آرہے ہیں۔ جس میں اب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر نے بھی اپنا حصہ ڈالنا شروع کردیا ہے اور اس انسانیت دوست اقدام کی بنیاد رکھنے کا اعزاز ڈاکٹر شہزاد غضنفر صاحب کو جاتا ہے۔

ضرور پڑھیں؛نوائے مسیحی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ سے ناصر فراز کی کوآرڈینیٹریورپی یونین تقرری کا نوٹیفکیشن جاری


شکیل انجم ساون کے مزید کہنا تھا کہ چیئرمین رواداری تحریک جناب سیمسن سلامت، وائس چیئرمین دیدار احمد میرانی کی سرپرستی اور صدر برطانیہ دل نواز اور صدر امریکہ تنویر گلزار کی راہنمائی میں آزاد کشمیر میں رواداری تحریک کے ذریعے مذہبی ہم آہنگی کے لیے کوشاں ہیں ۔

ضرور پڑھیں؛دنیا بھر کی طرح ضلع بھمبر کے بے داغِ مریم کیتھولک چرچ کے زیر اہتمام کرسمس بھرپور طریقے سے منایا گیا

یاد رہے کرسمس ڈے پر حکومتی نوٹیفکیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کرسچن برادری کو پرتکلف دعوت DHQ ہسپتال بھمبر میں دی گئی۔تقریب میں خصوصی شرکت میڈیکل سپریڈنٹ DHQ ہسپتال بھمبر ڈاکٹر چوہدری شہزاد غضنفر صاحب، چوہدری محمد زمان، عدنان صادق اور شوکت خان نے کی۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی