مسیحی سماجی کارکن سنیل غوری کے ہیومینٹی فرسٹ ٹی وی پر ایک ویڈیو میں وشال مسیح کی کہانی منظر عام پر لائی گئی ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں سنیل غوری وشال کے ساتھ دوستانہ ماحول میں گفتگو کر رہے ہیں۔
ویڈیو کا دوسرا حصہ وشال مسیح کے دنیا سے چلے جانے اور اس کی بے بسی ماں اور نابینا بہنوں کی سسکیوں سے دیکھنے والوں کی آنکھیں بھی نم کردیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛خداوند میں سوجانے والے اور مسیحی سوشل میڈیا پر وائرل سجاول خان کون تھے؟
ویڈیو کے ہمراہ تفصیلات درج ہیں جس میں ہیومنٹی فرسٹ ٹی وی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 15 سالہ بھٹہ فیملی کا چشم چراغ وشال، مسیح میں سوگیا۔دو ماہ قبل باپ بھی بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے فوت ہو گیا۔
ویڈیو کے ہمراہ دی گئی تفصیلات کے مطابق وشال قصور کے ایک بھٹہ پر اپنی دو نابینا بہنوں، بھائی اور ماں کے ساتھ زندگی بسر کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی منارٹی ونگ کے اہم راہنما کے والد انتقال فرما گئے
چند ایام قبل اسے بخار ھوا اور اسے ڈسٹرکٹ قصور سول ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بعد ازاں حالت زیادہ خراب ھونے کی وجہ سے جنرل اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وفاقی وزیر شہیدِ مسیحیت شہباز بھٹی کی والدہ انتقال فرما گئیں
ہیومینٹی فرسٹ کی ٹیم بشمول سنیل غوری نے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور دعاؤں میں یاد رکھا۔ مگر بھٹہ خاندان کی غربت اور بے بسی آخرکار اس کی موت کا سبب بنا۔
دو نابینا بہنیں اور ماں سسکیاں لینے پر مجبور۔ وشال جو نارمل صحت رکھتا تھا چند ھی دنوں میں ڈینگی بخار کا مریض بن گیا۔ اور اس کی ڈیڈ باڈی اسقدر سوجھ گئی تھی کہ آج تک فیملی کے لیے سوالیہ نشان بنا ہوا ھے۔
ہیومینٹی فرسٹ کی ٹیم نے ان کی دکھ کی اس گھڑی میں انکا ساتھ دیا۔ اور تدفین کے تمام انتظامات کیے مگر اس فیملی کی آنکھیں آج بھی کھلے آسماں کی طرف لگی ہوئی ھیں۔ کہ کوئی مسیحا ان کے بھٹہ کے قرضہ کی مبلغ 6 لکھ روپے ادا کرنے کا ذمہ لے تو وہ بھی بہتر زندگی بسر کر سکیں۔
ویڈیو میں سنیل غوری نے واٹس ایپ نمبر بھی دیا ہے تاکہ متاثرہ فیملی تک رسائی کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکے۔
whatsapp +923024051706
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation