سرگودھا(رپورٹ؛ شان دلشان کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی ) میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے ظلم کی انتہا کردی رات گئے صفائی کے لئے مسیحی ملازمین کو جبری ڈیوٹی پر بلایا جاتا ہے اور بغیر حفاظتی انتظامات اور دیگر سامان کے گٹروں میں اتارا جاتا ہے ۔
صفائی کے ذریعے دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنانے والا خاکروب طبقہ غیر محفوظ؛ وزیر اعظم کو خط لکھ دیا گیا
جس سے رات 2بجے فیصل مسیح اور ندیم مسیح نوری گیٹ بستی سرگودھا موقع پر ہلاک اور مائیکل مسیح انتہائی سیریس حالت میں سول ہسپتال سرگودھا میں داخل۔
یہ بھی پڑھیں؛اسلام آباد کچی آبادیوں کے خلاف آپریشن کے متعلق تازہ خبر
عینی شاہدین کے مطابق 1122 کے ملازمین کا لاشوں کو ریسکیو کرنے سے انکار اور سی۔ای۔او عبدل خالق گارڑا نے عملہ کو دھمکیاں دیتا ہے جو رات کو جبراً ڈیوٹی پر نہیں آئے گا اسکو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے تعصبانہ اشتہار پر چیئرمین نوائے مسیحی کا اظہار مذمت
ہم جناب وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور متحلقہ اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation