مسیحی تنظیم کے نوجوانوں کا روزہ افطاری کے لیے مقامی تنظیم کے ساتھ تعاون


مسیحی تنظیم کے نوجوانوں کا روزہ افطاری کے لیے مقامی تنظیم کے ساتھ تعاون

پشاور (کوآرڈینیٹر تریضہ پیٹر)انسانیت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
 
مسیحی تنظیم کے نوجوانوں کا روزہ افطاری کے لیے مقامی تنظیم کے ساتھ تعاون

کسی بھی مذہب کا پیروکار اپنے مذہب کی حقیقی شناخت اسی صورت میں کراسکتا ہے جب وہ انسانوں کے بھلے اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔
 
مسیحی تنظیم کے نوجوانوں کا روزہ افطاری کے لیے مقامی تنظیم کے ساتھ تعاون ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے تمام مذاہب میں ہم آہنگی اور رواداری فروغ پاتی رہی ہے اور جہالت، فساد و فرقہ پرستی کے ادوار میں امن، رواداری اور ہم آہنگی کے جذبات فروغ پاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں؛

فخر ِ مسیحی قوم ثناءنکاش ناصر لیڈی میڈیکل آفیسر تعینات

موجودہ رمضان میں پاکستان بھر سے مذہبی اقلیتوں کی طرف سے انفرادی اور اجتماعی طور پر مسلمان بہن بھائیوں کے لیے افطار کا اہتمام کرنے کی کئی مثالیں سامنے آئی ہیں۔ 

 

مسیحی تنظیم کے نوجوانوں کا روزہ افطاری کے لیے مقامی تنظیم کے ساتھ تعاون
راجہ والٹر راشن پیک کرتے ہوئے

 یوحنا آباد لاہور سے راجہ والٹر نامی مسیحی سماجی ورکر نے گزشتہ سال کی روایت کو دوہراتے ہوئے ایسے مسلمان بہن بھائیوں کے لیے افطار کا روزانہ کی بنیاد پر انتظام کر رکھا ہے۔ 

 

مسیحی تنظیم کے نوجوانوں کا روزہ افطاری کے لیے مقامی تنظیم کے ساتھ تعاون
چیئرمین ہیلپ ڈے فاؤنڈیشن پاکستان پاسٹر ولسن اصغر اور ٹیم

اسی طرح پاسٹر ولسن اصغر بھی اپنی تنظیم کے ذریعے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ اور روزانہ افطاری میں پیش پیش ہیں۔

 مزید پڑھیں؛

کوڈ ٹو چینج کی بانی عفت روز گل ”ونڈر وومن ایمسٹرڈیم“ میں شامل

گزشتہ روز پاکستان کے صوبہ کے پی کے کے شہر پشاور میں اوور فلوونگ مرثی فاؤنڈیشن نامی تنظیم کے مسیحی نوجوانوں نے ہیلپنگ یوتھ پاکستان نامی تنظیم کے روزانہ افطاری کے معمول میں شرکت کی اور روزہ داروں کے لیے افطاری کے تمام انتظامات کئے۔ جسے ناصرف تنظیم کے ممبران بلکہ پشاور کے عوامی حلقوں میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی