متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیروں نے کرسمس تقاریب ابوظہبی اور دبئی سفارتخانوں میں منعقد کروانے کی یقین دہانی کروا دی۔
روحیل ظفر شاہی سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی نے محترم سفیروں سے ابوظہبی ایمبیسی میں درکار آسامیوں کیلئے جن مسیحی نوجوانوں نے اپلائی کیا انہیں ایمبیسی میں نمائندگی دینے کیلئے ایک بار پھر بھی استدعا کی اور کرسمس کی تقریبات کو ایمبیسی میں سرکاری طور پر منانے کی رائے دی۔
یہ بھی پڑھیں؛جنہیں کورونا سے ہلاکت پر اپنوں نے ٹھکرایا مسیحی بہنوں نے دفنانے کا بیڑا اُٹھالیا
پاکستانی سفیر ابوظہبی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ایمبیسیڈر جناب افضال محمود اور دبئی میں پاکستانی ایمبیسیڈر جناب احمد امجد علی کی زیرِ سرپرستی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیساتھ ورچوئل میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔
روحیل ظفر شاہی سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی نے محترم سفیروں سے ابوظہبی ایمبیسی میں درکار آسامیوں کیلئے جن مسیحی نوجوانوں نے اپلائی کیا انہیں ایمبیسی میں نمائندگی دینے کیلئے ایک بار پھر بھی استدعا کی اور کرسمس کی تقریبات کو ایمبیسی میں سرکاری طور پر منانے کی رائے دی۔
جس پر دونوں سفیروں نے سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری جب بھی ایمبیسی میں اپنے مذہبی تہوار کی رسوم ادا کرنا چاہیں چوبیس گھنٹے انکے لیے ایمبیسی کے دروازے کھلے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ ایمبیسی میں نہیں بھی کرنا چاہتے یا مسیحی برادری امارات میں جہاں بھی کرسمس یا دیگر مسیحی تہواروں کو منانا چاہتے ہیں تو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہو گی کہ ہم ملکر ان خوشیوں میں شامل ہو سکیں تاکہ کرسمس اور دیگر تہواروں کی خوشیوں کو دوبالا کیا جا سکے.
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation