📰 تازہ ترین

 

نیوکاسل میں ناصر جان کی شادی کی سالگرہ کی تقریب پاسٹر حنوک یعقوب کی خصوصی دعا، جوڑے کو مبارکباد

 

Nasser Jaan wedding anniversary celebration at Asian Christian Church Newcastle
ایشین کرسچن چرچ نیوکاسل میں ناصر جان اور ان کی اہلیہ کی شادی کی سالگرہ کی تقریب

انگلینڈ: (رپورٹ ؛ ڈاکٹر پرویز بھٹی نوائے مسیحی کوآرڈیٹنیٹر) پریس کلب آف پاکستان یو کے نیوکاسل کے جنرل سیکرٹری ناصر جان اور ان کی اہلیہ کی شادی کی سالگرہ گزشتہ روز ایشین کرسچن چرچ نیوکاسل میں منائی گئی۔

 اس موقع پر چرچ میں ایک سادہ اور خوشگوار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں عزیز و اقارب اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ 

تقریب کے دوران ناصر جان اور ان کی اہلیہ نے شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹا، جبکہ اس موقع پر شرکاء نے ’’جس کو خدا نے جوڑا ہے، اس کو جدا نہ کرنا‘‘ گیت گایا۔

 گیت کے بعد شرکاء نے باری باری ناصر جان اور ان کی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور انہیں کیک کھلایا۔ ایشین کرسچن چرچ نیوکاسل کے پاسٹر حنوک یعقوب نے بھی دونوں کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی صحت، خوشی اور عمر درازی کے لیے خصوصی دعا کی۔ 

تقریب کے دوران ناصر جان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنائی گئی۔ آخر میں شرکاء کے لیے کھانے، کیک اور چائے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

واٹس ایپ چینل جوائن کریں — تازہ ترین خبریں سب سے پہلے پائیں

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم
×