📰 تازہ ترین

 

اعظم خان کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، قومی کرکٹر کا دلچسپ ردعمل

اعظم خان کے انتقال کی جعلی خبر پر قومی کرکٹر کا ردعمل
اعظم خان نے اپنے ہی انتقال کی جعلی خبر پر دلچسپ انداز میں ردعمل دے دیا

 اسلام آباد(رپورٹ؛ عامر جاوید ، کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی)  پاکستانی کرکٹر اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کے انتقال سے متعلق ایک جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد قومی کرکٹر نے اپنے ہی انتقال کی افواہ پر طنزیہ انداز میں ردعمل دے کر صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

 سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اعظم خان کو اپنے انتقال سے متعلق جھوٹی خبر سنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خبر سننے کے بعد انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، "اچھا پلیئر تھا، کل پاکستان کی طرف سے کھیلنے والا تھا۔" 

وائرل ویڈیو کے ذریعے اعظم خان کے انتقال سے متعلق غلط تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی، تاہم دستیاب معلومات کے مطابق یہ خبر جعلی ہے اور اعظم خان خیریت سے ہیں۔ اعظم خان کے اس منفرد ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں صارفین نے جعلی خبروں کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔

 حالیہ عرصے میں معروف شخصیات کے حوالے سے جعلی اور گمراہ کن مواد، بشمول مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ یا تبدیل شدہ ویڈیوز، سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرتا رہا ہے۔ ایسے میں صارفین کے لیے ضروری ہے کہ کسی بھی خبر کو شیئر یا آگے بڑھانے سے قبل مستند ذرائع سے اس کی تصدیق ضرور کریں۔

واٹس ایپ چینل جوائن کریں — تازہ ترین خبریں سب سے پہلے پائیں

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم
×