![]() |
| Religious and social circles across Pakistan mourn the death of renowned Hindu spiritual leader Sain Sad Ram of Dahrki (Rarki). |
رپورٹ: (عامر گل کوارڈینیٹر نوائے مسیحی ڈہرکی) ڈہرکی (راڑکی) کی معروف ہندو مذہبی شخصیت، گدی نشین اور روحانی پیشوا سائیں ساد رام آج دوپہر انتقال کر گئے۔ مرحوم کا تعلق راڑکی، ڈہرکی سے تھا، جہاں ان کا تاریخی اور معروف مندر موجود ہے۔ اس مندر میں پاکستان بھر سے عقیدت مند حاضری دیتے ہیں اور سائیں ساد رام کو ہندو برادری میں نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
اس افسوسناک خبر پر مسیحی برادری نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بانی و چیئرمین نوائے مسیحی شکیل انجم ساون، ڈیجیٹل میڈیا ایڈیٹر نوائے مسیحی سلمان منسی، چیف کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی یعقوب مسیح اور نوائے مسیحی کی پوری ٹیم نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ: “ہم ہندو کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سائیں ساد رام کا انتقال نہ صرف ہندو برادری بلکہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے بھی ایک بڑا نقصان ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ خداوند مرحوم کے خاندان، عقیدت مندوں اور پوری ہندو برادری کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔”
نوائے مسیحی ٹیم نے مزید کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان محبت، بھائی چارہ اور احترام ہی امن کی اصل بنیاد ہے، اور ایسے دکھ کی گھڑی میں تمام برادریاں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation