![]() |
| Alizer Chavez Masih Appointed DSP Sindh SPSC Success |
علیزر شاویز مسیح کی کامیابی ان کی مسلسل محنت، اعلیٰ تعلیم، نظم و ضبط اور مضبوط عزم کا واضح ثبوت ہے۔ ہزاروں امیدواروں کے درمیان نمایاں کامیابی حاصل کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ باصلاحیت اقلیتی نوجوان مواقع ملنے پر ہر میدان میں نمایاں کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مقبول مسیح کھوکھر، نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع حیدرآباد نے کہا کہ علیزر شاویز مسیح کی بطور ڈی ایس پی تقرری پوری مسیحی قوم اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے باصلاحیت نوجوان ملک کے مستقبل کا قیمتی سرمایہ ہیں اور اقلیتیں بھی قومی اداروں میں اہم ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے امید اور حوصلے کا پیغام ہے اور دعا کی کہ خداوند علیزر شاویز مسیح کو دیانت اور انصاف کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کی توفیق دے۔ آخر میں حکومتِ سندھ، متعلقہ اداروں اور قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا گیا کہ میرٹ پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation