گوجرانوالہ (نوائے مسیحی) ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان کے زیرِ اہتمام خدا کی وفادار خادمہ مسز یاسمین مرقس کی تیسری سالانہ میموریل سروس ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منائی جائے گی ۔ مرکزی تقریب پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف کی زیر قیادت حیات نو چرچ میں منعقد ہوگی رشتے داروں کے علاوہ پاسبان کلیسیائی عہدہ داران و اراکین شرکت کریں گے ۔ آنجہانی مسز یاسمین مرقس کی کلیسیائی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ کلیسیاء میں نمایاں کارکردگی کی حامل خادمائوں کو ,,, یاسمین مرقس ایوارڈز,,, بھی دیے جائیں گے ملکی سلامتی ترقی خوشحالی اور کلیسیاء کی بیداری کی دعا کی جائے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation