![]() |
| روسی آرتھوڈوکس چرچ کے وفد کا دورہِ اسلام آباد؛ مذہبی و حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں |
روسی آرتھوڈوکس اولڈ رائٹ چرچ کے شعبۂ تبلیغ و تعلیم کے سربراہ آرچ پریسٹ میخائل رودین نے اسلام آباد کا دورہ کیا۔ روسی سفارت خانے کی معاونت سے انہوں نے اسلام آباد کے گرینڈ مفتی عقیل الرحمٰن پیرزادہ، پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کے ایڈیشنل سیکرٹری سلمان چوہدری، وزارتِ خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ) محمد خالد جمالی، وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (یورپ-2) شہباز حسین اور وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وفاقی سیکرٹری سید عطا الرحمٰن سے ملاقات کی۔
آرچ پریسٹ میخائل رودین نے مختلف حکومتی و مذہبی شخصیات کو پاکستان میں روسی آرتھوڈوکس اولڈ رائٹ چرچ کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی حکومت اور مقامی مذہبی برادریوں کے رہنماؤں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے چرچ کی آمادگی پر زور دیا۔
پاکستان کی جانب سے اس اقدام کی حمایت کی گئی اور روسی آرتھوڈوکس اولڈ رائٹ چرچ اور روسی مذہبی تنظیموں کے ساتھ تعمیری تعاون کے فروغ کے لیے اضافی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation