سینٹ جان باسکو کیتھولک چرچ میں بچوں کی پہلی پاک شراکت

سینٹ جان باسکو کیتھولک چرچ میں بچوں کی پہلی پاک شراکت

رحیم یار خان (ضلع کوارڈینیٹر نوائے مسیحی دانش الیاس)سینٹ جان باسکو کیتھولک چرچ ابوالحسن کالونی رحیم یار خان میں بچوں نے پہلی پاک شراکت کا ساکرامنٹ حاصل کیا۔ یہ مقدس اور بابرکت موقع ریورنڈ فادر عمانویئل شریف کی بدست مبارک منعقد ہوا۔

بچوں کی تیاری سینٹ جان باسکو کیٹیکزم سکول کے اساتذہ نے نہایت محنت اور محبت سے کی، جنہوں نے بچوں کو پاک شراکت اور اعتراف (ساکرامنٹ آف کنفیشن) کی اہمیت سے روشناس کرایا۔ فادر عمانویئل شریف نے بچوں کو اعتراف کا ساکرامنٹ بھی عطا کیا۔

پاک شراکت کیتھولک کلیسیا کے سات ساکرامنٹس میں سے ایک ہے، جو مومنین کو خداوند یسوع مسیح کے ساتھ گہرا روحانی رشتہ جوڑنے کا ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے ایماندار مسیح کے بدن اور خون کو قبول کرتے ہوئے اپنی زندگی میں ایمان، محبت اور پاکیزگی میں بڑھتے ہیں۔ پہلی پاک شراکت بچوں کے لیے ایک نئی روحانی زندگی کی ابتدا ہے جو اُنہیں کلیسیا کی مکمل رفاقت میں شامل کرتی ہے۔

اس موقع پر والدین، اساتذہ اور کلیسیا کے دیگر اراکین نے بچوں کو مبارکباد دی اور دعا کی کہ خداوند ان کے ایمان کو مضبوطی عطا کرے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی