نوتعینات ایس ایچ اوکو مبارکباد کے لیے مسیحی وفد کی ملاقات
چنیوٹ (نوائے مسیحی نیوز) نوائے مسیحی کے چیف کوآرڈینیٹر یعقوب مسیح نے چناب نگر کی مسیحی برادری کے صدر طارق پیارا، سیکرٹری نادر نزیر، سلیم مسیح اور شاہ زیب بشارت کے ہمراہ تھانہ چناب نگر کے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سیفُ اللہ چدھڑ صاحب کو مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایک خوشگوار ملاقات ہوئی جس میں ایس ایچ او سیفُ اللہ چدھڑ صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "شہر میں بسنے والے تمام مسیحی گھرانوں کو مکمل تحفظ دینا میرے ایمان اور فرض کا حصہ ہے۔"
یاد رہے کہ سیفُ اللہ چدھڑ صاحب اس سے قبل میثاق سینٹر کے ضلعی انچارج بھی رہ چکے ہیں، جہاں ان کی موجودگی میں مسیحی برادری کی عبادات اور مذہبی پروگرامز میں بھرپور تعاون اور تحفظ فراہم کیا گیا۔
نئے ایس ایچ او نے اپنے علاقہ میں عبادت خانوں کے تحفظ اور مسیحی برادری کو اقلیتی حقوق کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔
نوائے مسیحی کی ٹیم اور پطرس شہزاد نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "خدا ہمیشہ ایسے ایماندار اور دیانتدار لوگوں کو ترقی دیتا ہے جو عدل و انصاف کی پیروی کرتے ہیں۔ آمین
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation