آوی ماریا کیتھولک ٹی وی کی سالانہ رپورٹ پیش، میڈیا ٹریننگ کی اختتامی تقریب


ایوبیہ کے کیتھولک یوتھ کیمپ میں ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کے لیے پانچ روزہ میڈیا ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جو 25 ستمبر 2025 کو اسناد کی تقسیم کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر آوی ماریا کیتھولک ٹی وی کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد، چیئرمین نیشنل کمیشن برائے سوشل کمیونیکیشن اور بشپ اسلام آباد راولپنڈی تھے۔ انہوں نے مقدسہ ماس کی صدارت کی اور مختلف کیتھولک ڈائیوسیز سے تعلق رکھنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

یہ پروگرام ریورنڈ فادر قاصر فیروز او ایف ایم کیپ ، ایگزیکٹو سیکریٹری نیشنل کمیشن برائے سوشل کمیونیکیشن، آر وی اے کی جانب سے منعقد کیا گیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی