ریورنڈ ڈاکٹر قیصر جولیئس کے اعزاز میں شاندار عشائیہ
پشاور(نوائے مسیحی نیوز) پشاور اپنی مہمان نوازی کی روایت کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ریورنڈ شاہد یونس، ڈایوسیزن سیکرٹری ڈایوسیز آف پشاور (چرچ آف پاکستان) نے عظیم عالمِ دین، استاد اور مبلغ ریورنڈ ڈاکٹر قیصر جولیئس کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ اور پشاور کے روایتی کھانوں کے ساتھ پرخلوص رفاقتی تقریب کا اہتمام کیا۔
ڈاکٹر قیصر جولیئس ڈائریکٹر اوپن تھیالوجیکل سیمنری (او ٹی ایس ٹرسٹ)، جنرل سیکرٹری تھیالوجیکل ایجوکیٹرز فورم (ٹی ای ایف) اور لانگھم پاکستان میں ساؤتھ ایشیا پیسفک ریجن کے ریجنل کوآرڈینیٹر ہیں۔
یہ شام دوستوں کے درمیان محبت اور رفاقت سے بھرپور رہی۔ اس موقع پر جناب وزیر زادہ کالاش، صدر انصاف مائناریٹی ونگ خیبر پختونخوا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے فوکل پرسن اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation