ڈایوسیس آف ملتان میں مناد صاحبان کی سالانہ ریٹریٹ

ڈایوسیس آف ملتان میں مناد صاحبان کی سالانہ ریٹریٹ

 ہارون آباد(تحصیل  کوآرڈینیٹر فیصل کرسٹوفر)رومن کیتھولک ڈایوسیس آف ملتان کے زیرِ اہتمام مناد صاحبان کی تعلیم و تربیت اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے مقصد کے تحت سالانہ ریٹریٹ گزشتہ ماہ اگست میں منعقد ہوئی۔اس روحانی اجتماع میں ڈایوسیس بھر کے تمام مناد صاحبان نے بھرپور شرکت کی، جن میں تحصیل ہارون آباد کے مناد جناب سنی چارلس صاحب بھی شامل تھے۔

ریٹریٹ کی قیادت عزت ماب بشپ یوسف سوہن صاحب اور ان کی معاونت ریورینڈ فادر فرحان ارشاد صاحب وکر جنرل، اور ریورینڈ فادر یونس شہزاد، پیرش انچارج بہاول پور نے کی۔

ریٹریٹ کے دوران مختلف موضوعات پر روحانی اور تعلیمی نشستیں منعقد کی گئیں جن کا مقصد مناد صاحبان کو مسیحی تعلیمات، خدمت اور عملی زندگی میں مزید رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ شرکاء نے اس موقع پر اپنے تجربات بھی ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیے، جس سے انہیں اپنی خدمات کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کا حوصلہ ملا۔

یہ ریٹریٹ مناد صاحبان کے لیے نہ صرف ایک تربیتی موقع ثابت ہوئی بلکہ رومن کیتھولک ڈایوسیس آف ملتان میں ان کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم تھا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی