سینٹ جیمز پیرش سیالکوٹ ،سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ

madical-camp-for-flood-victims-by-saint-james-parish-sialkot

 
سیالکوٹ (کمیونٹی ڈیسک ،نوائے مسیحی نیوز) 20 ستمبر 2025 کو سینٹ جیمز پیرش سیالکوٹ کینٹ کے زیرِ اہتمام بیتھانیہ فیملی اسپتال کے تعاون سے ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔



اس موقع پر ریورنڈ فادر عابد البرٹ نے متاثرین کے لیے ڈاکٹرز، عملہ اور ادویات فراہم کیں۔ فادر اشرف گل اور فادر برنارڈ عمانوئیل نے فادر عابد البرٹ کی اس خصوصی خدمت اور قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کمیونٹی واقعی خوش ہے کہ ایک میڈیکل ٹیم نے بھرپور تعاون اور سہولتیں فراہم کیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی