وہاڑی: آصف مسیح کا بہیمانہ قتل - انصاف کا فوری مطالبہ


وہاڑی (ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر نوائے مسیحی ثانیہ زبیر ) مسیحی نوجوان آصف مسیح کو اینٹوں کے وار سے بے دردی کے ساتھ قتل کیا جانا ایک لرزہ خیز اور انسانیت سوز واقعہ ہے، جس نے پوری برادری کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دیا ہے۔

 یہ افسوسناک سانحہ معاشرتی امن و انصاف پر سنجیدہ سوالات کھڑا کرتا ہے۔ چیف کوآرڈینیٹر نوائے مسیح یعقوب مسیح نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم حکومتِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ آصف مسیح کے قتل میں ملوث تمام عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

 ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی نہ صرف لواحقین کے لیے تسلی کا باعث ہوگی بلکہ یہ پورے معاشرے میں اعتماد اور امن قائم کرنے کا سبب بھی بنے گی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی