بیٹمین آباد فیصل آباد کی ارتھما امجد کی کسٹمز انسپکٹر کے طور پر تقرری

بیٹمین آباد فیصل آباد کی ارتھما امجد کی کسٹمز انسپکٹر کے طور پر تقرری

فیصل آباد (ڈیجیٹل میڈیا ایڈیٹر نوائے مسیحی سلمان)بیٹمین آباد فیصل آباد کی باصلاحیت بیٹی، مس ارتھما امجد دختر ڈاکٹر عمانوئیل امجد آفتاب کو حال ہی میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن ایف پی ایس سی  کے ذریعے اوپن میرٹ پر انسپکٹر کسٹمز/انٹیلی جنس آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

ارتھما امجد نے بایو کیمسٹری میں ماسٹرز ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ ایف پی ایس سی  اور پی پی ایس سی دونوں کے تحت منعقدہ متعدد مقابلے کے  امتحانات کامیابی سے پاس کر چکی ہیں۔

اس وقت وہ انسداد اسمگلنگ آفیسر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور لگن کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی