اسلام آباد: (رپورٹ؛ جمشید اسلم نیشنل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی)آج صبح 21 ستمبر 2025 کو نامعلوم شدت پسندوں نے پادری ملک کامران سلامت پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ گوجرانوالہ سے اسلام آباد کے اقبال ٹاؤن میں واقع اپنے چرچ میں عبادت کی امامت کے لیے جا رہے تھے۔
ریورنڈ انیق پرویز وائس چیئرمین پاسٹر الائنس اقبال ٹاؤن نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر ذمہ داران کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے تاکہ مسیحی برادری میں پائے جانے والے خوف اور عدم تحفظ کا خاتمہ ہو سکے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation