فوڈ ہیمپر ڈسٹری بیوشن کا پہلا مرحلہ: مسکراہٹ اور امید کی کرن

فوڈ ہیمپر ڈسٹری بیوشن کا پہلا مرحلہ: مسکراہٹ اور امید کی کرن

فوڈ ہیمپر ڈسٹری بیوشن کا پہلا مرحلہ: مسکراہٹ اور امید کی کرن


 نوائے مسیحی کوآرڈینیٹر تحصیل ہارون آباد، ضلع بہاولنگر (فیصل کرسٹوفر)گزشتہ روز ہمدردی اور خدمت کے جذبے سے لبریز، ڈومینیکن کانوینٹ اسکول بہاول پور  کی پرنسپل صاحبہ، ٹیچرز، ڈومینیکن سسڑز اور طلباء نے مل کر "لال سوہانرہ اور ڈیرہ بکھا" ستلج دریا کے باعث سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے اپنی فوڈ ہیمپر ڈسٹری بیوشن ڈرائیو کا پہلا مرحلہ مکمل کیا۔بہت احتیاط سے تیار کردہ ہر ہیمپر میں روزمرہ کی ضروری اشیاء شامل ہیں چاول، دال، آٹا، تیل، دودھ، چینی، چائے کی پتی، بسکٹ، پینے کا پانی اور دیگر بنیادی غذائی سامان۔پرنسپل صاحبہ نے متاثرہ خاندانوں سے مخاطب ہو کر تسلی دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم صرف ایک تقسیم نہیں، بلکہ غم کو طاقت اور مایوسی کو امید میں بدلنے کا نا صرف عزم ہے بلکہ حقیقی پاکستانی مسیحی ہونے کا ثبوت ہے۔محبت اور سخاوت کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد ہمارا مشن ہے، تاکہ ہر چہرے پر مسکراہٹ اور ہر دل میں امید جاگے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی