![]() |
The success of the Pakistan Army is the success of the people; Pastor Dr. Markus Sharif |
گوجرنوالہ ( نوائے مسیحی) جب تک خدا شہر کی حفاظت نہ کرے پہرے دار کا جاگنا عبث ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے یوم تشکر کے موقع پر خدا تعالیٰ کے حضور ملک پاکستان کی فتح اورسالمیت کے لیے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں جن پر بار بار سمجھانے پر بھی 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب رات کے اندھیرے میں جنگ مسلط کر دی گئی مختلف شہروں میں بھارت کی طرف سے میزائل داغے گئے عبادت گاہوں معصوم بچوں سمیت شہریوں کو شہید کر دیا گیا جس کا ہماری فضائیہ نے دندان شکن جواب دیا ہونہار کیپٹن کامران بشیر مسیح نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کی کمر توڑ دی رجوڑی ائیر بیس سمیت کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تو بھارت نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے10 مئی کو سیز فائر کرنے پرمجبور ہوا انہوں نے کہا کہ یہ بھی اچھی بات ہے کہ بھارت نے سیز فائر کیا اور کروڑوں جانیں ضائع ہونے سے بچ گئیں کیونکہ پاکستان کی پالیسی ہمیشہ دفاع مضبوط اور خطے میں امن و امان قائم رکھنے کی رہی ہے پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے مذید کہا کہ خدا نے ہماری افواج پاکستان کی مدد کی اور کئی گنا طاقتور حریف پسپائی اختیار کرنے پرمجبور ہوا کیونکہ جب تک خدا شہر کی حفاظت نہ کرے پہرے دار کا جاگنا عبث ہے ۔ پاک فوج کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے ملک ہے تو سب کچھ ہے مذہب مسلک جماعتیں کاروبار رسم و رواج بعد میں ہیں عوام افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہوگئی ہے۔ پاکستان زیادہ باد پاک فوج زندہ باد ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation