ضلعی انتظامیہ اور مذہبی اقلیتوں کے اشتراک سے یومِ تشکر ریلی کا انعقاد

Thanksgiving Day rally held in collaboration with district administration and religious minorities
Thanksgiving Day rally held in collaboration with district administration and religious minorities

 یومِ تشکر ریلی: قومی اتحاد اور یکجہتی کی عظیم مثال

رحیم یار خان (ڈویژنل کوارڈینیٹر نوائے مسیح سلمان منی)ضلعی انتظامیہ رحیم یار خان اور ضلع کی مذہبی اقلیتوں کے باہمی اشتراک سے یومِ تشکر ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے قومی یکجہتی، بھائی چارے اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔


ملک بھر کی طرح رحیم یار خان میں بھی یومِ تشکر نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس دن کو معرکۂ حق کی تاریخی فتح کی یاد میں منایا گیا تاکہ قوم کی جرات مند افواج اور عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ تمام مذاہب — مسیحی، ہندو اور مسلمان — ایک جھنڈے تلے متحد ہو کر پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضاء کو گونجا رہے تھے۔


اس موقع پر کامران مسیح کی پاکستان کے دفاع میں نمایاں خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا، جو معاشرتی ہم آہنگی اور شمولیت کی روشن مثال ہے۔


مسیحی برادری کی نمایاں شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی جن میں ورنن انتھونی (پروجیکٹ مینیجر، ریڈز پاکستان)، شفاقت سردار (پروجیکٹ کوآرڈینیٹر، ریڈز پاکستان)، پاسٹر کامران شفاقت (چرچ آف پاکستان)، پاسٹر برنباس ظفر (لیونگ برانچ چرچ)، پاسٹر ڈینیئل عیمانوئیل (پی سی ایف چرچ)، الیاس گل، آفاق راجہ، حمزہ شاہد، شہروز روشن، انصر مٹو اور دیگر شامل تھے۔


یہ ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہری، خواہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، ملکی سلامتی اور قومی وحدت کے لیے یک زبان اور یک دل ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی