![]() |
گوجرانوالہ ؛ مسیحی برادری کے افواج پاکستان سے اظہارِ محبت کے لیے ریلی |
گوجرانوالہ (رپورٹ؛ کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی شہزاد مسیح)گوجرانوالہ ؛ مسیحی برادری کے افواج پاکستان سے اظہارِ محبت کے لیے ریلی تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری نے اپنی افواج پاکستان سے اظہار محبت کرتے ہوئے ایک پر وقار ریلی کا انعقاد کیا جس کی قیادت کیتھولک چرچ گجرانوالہ ریورنڈ فادر شکیل عنایت نے کی اور ریلی کے ساتھ مل کر اپنی بہادر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کی ہم خداوند کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں فتح نصیب ہوئی ہم یسوع کے سپاہی ہیں اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں پاکستان ہے تو ہم ہیں جب پاکستان بنا تب بھی مسیحیوں نے قربانیاں دی اور آج بھی ہم پیارے ملک پاکستان کے ساتھ ہیں اس پر مسیحی برادری اور پوری پاکستانی قوم ملک پاکستان پر انچ نہیں آنے دے گی۔
ھم خداوند کا شکر بھی ادا کرتے ہیں کہ خدا نے ہمیں فتح سے ہمکنار کیا ہماری افواج پاکستان نے دشمن کے ہوش اڑا دیے کچھ ہی گھنٹوں میں دشمن کے تمام ناپاک کا ارادے خاک میں ملا دیے ہماری پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن کامران بشیر بہت ہی بہادر اور نہ ڈر افسر نے بڑی بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے رجوڑی ایئر بیس کو چاند ہی سیکنڈ میں ملیا میٹ کر دیا اور خداوند کی سلامتی میں اپنا مشن مکمل کر کے واپس لوٹ آئے ہم اپنی پاک فضائیہ کو مسیحی برادری کی طرف سے دل کی تھا گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation