رحیم یار خان میں یوتھ کانفرنس کا شاندار انعقاد



ایوری ہوم فار کرائسٹ منسٹری کے زیر اہتمام نوجوانوں کی روحانی و اخلاقی تربیت پر پُراثر اجتماع

رحیم یار خان (ڈویژنل کو آرڈینیٹر) ایوری ہوم فار کرائسٹ منسٹری کے زیر اہتمام رحیم یار خان میں ایک عظیم الشان یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع نوجوانوں کی روحانی اور اخلاقی ترقی تھا۔ یہ کانفرنس ضلع بھر کے نوجوانوں کے لیے ایک منفرد اور بابرکت موقع ثابت ہوئی، جس میں 2000 سے زائد نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔




کانفرنس کے مہمان مقررین میں برادر سیموئیل صاحب ، برادر شہزاد صاحب اور ڈاکٹر شہزاد عنصر صاحب شامل تھے، جنہوں نے نوجوانوں کو خدا سے گہرا تعلق قائم کرنے، بااخلاق زندگی گزارنے اور معاشرتی ذمہ داریوں کو سمجھنے کے حوالے سے پراثر پیغامات دیے۔



 خداوند کے فضل سے پروگرام کو منظم انداز میں کامیاب بنانے کے لیے کوآرڈینیٹرز پاسٹر کامران شفقت، پاسٹر ڈینیئل، پاسٹر برنباس ظفر اور پاسٹر سہیل بابر نے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انصاف کمیٹی  میں سے یونس مسیح (سرپرست اعلیٰ)، احسان الہی (سرپرستی اعلیٰ)، الیاس روبن گل (ممبر میثاق کمیٹی) اور مائیکل یونس شامل تھے۔




کانفرنس میں رحیم یار خان کے تمام چرچز کے پاسٹر صاحبان اور ان کی کلیسیاؤں نے شرکت کی اور اس بابرکت پروگرام کے لیے روحانی دعا اور حمایت فراہم کی، جس سے اس کے اثرات مزید گہرے ہوئے۔

یہ کانفرنس نہ صرف نوجوانوں کے لیے ایک روحانی بیداری کا ذریعہ بنی بلکہ ان کی اخلاقی و سماجی تربیت کا سنگ میل بھی ثابت ہوئی، جس کی بازگشت دیر تک محسوس کی جاتی رہے گی۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی