سکوارڈن لیڈر کامران مسیح بھٹی پر فخر ہے؛ عدیل ابراہیم کھوکھر



فیصل آباد 

مورخہ 15 مئی 2025

سکوارڈن لیڈر کامران مسیح بھٹی پر فخر ہےیہ باتعدیل ابراہیم کھوکھر کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی فیصل آباد سٹی اور ایڈوائزریوتھ ونگ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نے اپنے بیان میں کہی ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے قابل فخر مسیحی آفیسر اسکوارڈن لیڈر کامران بھٹی مسیح کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

عدیل کھوکھر نے کہا کہ کامران بھٹی مسیح جیسے نوجوان ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں جو نہ صرف پاکستان کی سرحدوں کے محافظ ہیں بلکہ اقلیتوں کی صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی بھی کرتے ہیں۔ اُنہوں نے اسکوارڈن لیڈر کامران مسیح کو "فخر پاکستان" قرار دیا۔

نوائے مسیحی ٹیم اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی جانب سے بھی اسکوارڈن لیڈر کامران بھٹی مسیح کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ وہ ہمیشہ پاکستان کی خدمت میں سرخرو رہیں۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی