ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا خوبصورت پروگرام
بہاولپور، مورخہ 15 مئی 2025
رپورٹ؛ کو آرڈینیٹر سلمان منسی
سینٹ جان باسکو کیتھولک چرچ ابو الحسن کالونی میں "مریم کی بیٹیاں" کی جانب سے مدرز ڈے کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں اپنی ماؤں کی قدر و قیمت کو اجاگر کرنا تھا، تاکہ وہ جان سکیں کہ ہماری مائیں ہمارے لیے کس قدر قیمتی ہیں، اور ہمیں اُن کے لیے خود کو اُن سے بھی زیادہ قیمتی ثابت کرنا ہے۔
تقریب میں معروف مذہبی رہنماؤں اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی فادر عیمانویل شریف (پیرش پریسٹ، ہولی کراس کیتھولک چرچ)، سسٹر سمینہ شاہد (ڈائریکٹر سنڈے اسکول نیٹ ورک، رحیم یار خان)، اور سسٹر زبیدیہ و سسٹر سیسلیا ( پرنسپل ہولی کراس سکول) تھیں۔
پروگرام میں مسز عابد گل اور ان کی ٹیم کی جانب سے ایک خصوصی اسکرپٹ پیش کیا گیا، جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ اس اسکرپٹ نے سامعین کے دلوں کو چھو لیا اور ماں کی محبت و عظمت کو خوبصورتی سے اجاگر کیا۔
یہ تقریب نہ صرف ایک خوبصورت خراجِ تحسین تھی بلکہ نوجوان نسل کو اپنی ماؤں سے محبت اور ان کی قدر کرنے کا سبق بھی دے گئی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation