رپورٹ؛ ڈویژنل کوآرڈینیٹر سلمان منسی
فخرِ مسیحی قوم مائیکل مسیح نے ایم ایس سی ایگریکلچر کی ڈگری حاصل کرلی کو آرڈینیٹر سلمان منسی کے مطابق مائیکل یوسف ولد یوسف مسیح، ساکن فقیر والی، تحصیل ہارون آباد، ضلع بہاولنگر، نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد سے ایم۔ ایس سی آنرز ایگری کلچر کی ڈگری حاصل کی ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کے والدین اور علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پوری مسیحی برادری کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہےجس پر دیگر نوجوان بھی عمل کرسکتے ہیں تعلیم کا یہ اعلیٰ سنگِ میل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری نوجوان نسل علم کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہے۔
چیئرمین "نوائے مسیحی" اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر بہاولپور کی جانب سے مائیکل یوسف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ دعا ہے کہ خداوند انہیں آئندہ زندگی میں مزید کامیابیاں، برکتیں اور خدمت کے مواقع عطا فرمائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation