ڈسٹرکٹ میثاق کمیٹی کی ڈی پی او عرفان علی سموں سے ملاقات



 رحیم یار خان: ڈسٹرکٹ میثاق کمیٹی کی ڈی پی او عرفان علی سموں سے ملاقات، اقلیتی برادری نے روایتی انداز میں خوش آمدید کہا


رحیم یار خان میں ڈسٹرکٹ میثاق کمیٹی کے وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عرفان علی سموں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اقلیتی برادری کی جانب سے ڈی پی او صاحب کو ان کی رحیم یار خان تعیناتی پر روایتی انداز میں خوش آمدید کہا گیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔


ملاقات کے دوران اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے مسائل پیش کیے، جنہیں سن کر ڈی پی او عرفان علی سموں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب اور قومیتوں کا حسین گلدستہ ہے، اور ہم سب کو باہمی احترام، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے ساتھ جینے کا عزم کرنا چاہیے۔


اس موقع پر انچارج میثاق سینٹر محسن طارق، مینارٹی فوکل پرسن سنیل وکٹر، ڈسٹرکٹ میثاق کمیٹی کے رکن موجود تھے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی