حافظ آباد واقعہ کے متاثرہ بچوں کی عیادت کے لیے پاسٹر انور فضل کا ہسپتال کا خصوصی دورہ، واقعہ کی مذمت

لاہور(رپورٹ؛ تریضہ پیٹر) چئیرمین آئزک ٹی وی واٹرنل لائف منسٹریز چرچ پاکستان پاسٹر انور فضل نے چلڈرن ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔ جس میںوہ حافظ آباد میں زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثر ہونے والے بچوں اور ان کے والدین سے ملے اور ان کی دادرسی کی۔ پاسٹر انور فضل نے متاثرہ بچوں کی صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں بچوں کو نامعلوم شخص کی طرف سے زہریلی مٹھائی کھلائے جانے کے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ بچے فرشتہ صفت ہوتے ہیں ان کے ساتھ مذموم عمل ناقابل برداشت حرکت ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ شام حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں نامعلوم رکشہ سوار نے مقامی مسیحی بچوں میں زہریلی مٹھائی تقسیم کی جسے کھانے سے 3 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ بچے تشویش ناک حالت میں لاہور چلڈرن ہسپتال منتقل کردئے گئے ۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی