صوبائی وزیر اقلیتی امورو اقلیتی ممبران اسمبلی کی متاثرین حافظ آباد کی عیادت ، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے

 لاہور (نوائے مسیحی نیوز)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیشن سنگھ اروڑا، فیلبوس کرسٹوفر ایم پی اے چرمئین اسٹینڈنگ کمیٹی ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی افیر پنجاب ، اعجاز عالم آگسٹین ایم پی اے سابقہ صوبائی وزیر، ممبر پنجاب اسمبلی عمانوئیل اطہر جولیس، عقاب عالم کنونیئر ایڈوائزری کونسل، ڈاکٹر عظیم کنول چوہان ممبر مینارٹ ایڈوائرزی کونسل و وائس چیئرمین پی ایم آئی اور وائس چیئرمین اایڈوائزری کونسل کامران بھٹی نے لاہور چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور حافظ آباد واقعہ کے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی ۔ متاثرہ بچوں کی عیادت کی اور جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔ 

اس موقع پر  صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا دردناک واقعہ پر اظہارِ افسوس اور فوری اقدامات کا اعلان صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے حافظ آباد میں 8 بچوں کی مٹھائی سے زہر خورانی کے المناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ واقعہ انسانی المیہ ہے۔ ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی