![]() |
قلعہ صاحب سنگھ حافظ آباد میں رکشہ سواروں کی تقسیم کردہ زہریلی مٹھائی کھانے سے تین مسیحی بچے جاں بحق پانچ کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ |
حافظ آباد (نوائے مسیحی نیوز) قلعہ صاحب سنگھ حافظ آباد میں رکشہ سواروں کی تقسیم کردہ زہریلی مٹھائی کھانے سے تین مسیحی بچے جاں بحق پانچ کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 14-4-2025 کی شام حافظ آباد کے علاقے قعلہ صاحب سنگھ میں شام ساڑھے چھے بجے نامعلوم ملزمان رکشہ میں سوار ہو کر بچوں میں مٹھائی تقسیم کر رہے تھے مقامی افراد کو شک ہونے پر ملزمان جلالپور روڈ کی طرف فرار ہوگئے۔
جس کے بعد بچوں کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ جہنیں ریسکیو 1122 کےذریعے دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد منتقل کیا گیا جن میں سے دانش، عمر 10 سال، ڈیوڈ شہزاد عمر 7 سال، سمسون عرفان عمر 8 سال جاں بحق ہوگئے جبکہ آتشنہ شہباز، ہیری تنظیم، کیلاش عامر، شالوم عرفان اور شہروز عرفان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث چلڈرن ہسپتال لاہور ریفر کردئے گئے ہیں۔ شہباز مسیح کی مدعیت میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
واقعہ کی خبر پھیلتے ہی اہل علاقہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے۔ ممبر مینارٹی ایڈوائزری کونسل و وائس چیئرمین پاکستان مسیحی اتحاد عظیم کنول چوہان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کے واقعہ کے ذمہ داران جلد گرفتار کرکے انے قرار واقعی سزادی جائے گی۔
Kya tafseel samnay aai? News ke liye kuch bi bakwas karo ge tum log? Phudu samjha hua hai
جواب دیںحذف کریںایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation