دنیا بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی پام سنڈے مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا

دنیا بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی پام سنڈے مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا
دنیا بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی پام سنڈے مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا

آزاد کشمیر (رپورٹ؛ نمائندہ نوائے مسیحی ) دنیا بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی پام سنڈے مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی کیتھولک مسیحی کمیونٹی نے پام سنڈے کے موقع پر عبادتی جلوس کا انعقاد کیا جس کی قیادت ریورنڈ فادر عادل شمعون (او ایم آئی ) ، بابو احسن روحیل اورلوکل بابو شکیل انجم  نے کی۔ جلوس کا آغازمسکین انجم کی رہائش گاہ سے ہوا۔ جس میں شرکاء نے کھجوروں کی ڈالیاں اور بینر اُٹھا رکھے تھے ۔ عبادتی جلوس پر گل پاشی کی گئی ۔

 شرکاء نے مذہبی جوش و جذبے سے پام سنڈے کے حوالے سے گیت گائے۔ عبادتی جلوس بے داغ مریم کیتھولک چرچ بھمبر پر احتتام پذیر ہوا جہاں شرکاء کی بہت بڑی تعداد نے عبادت میں شرکت کی۔

 پاک ماس کی عبادت میں ریورنڈ فادر عادل شمعون نے پام سنڈے کی اہمیت اور اسے منائے جانے کے حوالے سے بائبل مقدس کی تعلیمات سے روشنی ڈالی۔ عبادت میں مقامی ضلعی انتظامیہ، ملکی سلامتی، کشمیر کی آزادی سمیت عالمی امن اور انسانیت کی بقاء کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی