![]() |
گجرات؛ کیتھولک چرچ خالد آباد کے زیر اہتمام پام سنڈے کا جلوس اور عبادت |
گجرات (رپورٹ کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی آصف خورشید) محلہ خالد آباد کیتھولک چرچ کے زیر اہتمام پام سنڈے کے جلوس اور عبادت کا انعقاد کیا گیا۔ عبادتی جلوس آصف خورشید کے گھر سے شروع ہوکر کیتھولک چرچ پر احتتام پذیر ہوا اور عبادت کا انعقاد کیا گیا۔ جلوس کی قیادت برادر اشبیل نے کی۔ عبادت میں پام سنڈے کو منائے جانے کی اہمیت پر بائبل کے مطابق روشنی ڈالی گئی۔ عبادت کے شرکاء نے بڑی تعداد میں کھجوروں کی ڈالیاں اُٹھا رکھی تھیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation