گڈ فرائیڈے کومسیحی برادری خاص روزہ رکھے گی؛پاسٹر مرقس شریف

 

pakistan,pastor marcus shareef,good frinday,christians in pakistan,pakistani masihi,masihi news,pakistani christians,
گڈ فرائیڈے کومسیحی برادری خاص روزہ رکھے گی؛پاسٹر مرقس شریف

چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اپریل گڈ فرائیڈے (مبارک جمعہ )مسیحی برادری خاص روزہ رکھے گی جس میں افواج پاکستان پولیس انتظامیہ انٹیلیجنس ایجنسیوں حکومت وقت پاکستانی عوام کلیسیائی اتحاد ملکی سلامتی ترقی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔ یہ مسیحیوں کے روزوں کا آخری جمعہ بھی ہے جو عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے مسیحی برادری کی جانب سے ہمیشہ عبادات کا آغاز و اختتام ملکی سلامتی کی دعا سے ہوتا ہے ۔ ایسٹر (عید قیامت المسیح )20 اپریل بروز اتوار مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی ۔ خدا تعالیٰ ارض پاک کو اپنی پناہ میں رکھے ہر قسم کی دشمن کی نظر بد اور دہشت گردی سے محفوظ رکھے ۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی