![]() |
دنیا بھر کی طرح بھمبر آزاد کشمیر میں بھی ایسٹر مذہبی جوش و جذبے اور احترام سے منایا گیا |
آزاد کشمیر(نوائے مسیحی نیوز) دنیا بھر کی طرح بھمبر آزاد کشمیر میں بھی ایسٹر مذہبی جوش و جذبے اور احترام سے منایا گیا۔ ایسٹر ڈے سے قبل رات کو ایسٹر ویجل یعنی شب بیداری کی عبادات کا انعقاد کیا گیا ۔بے داغ مریم کیتھولک چرچ بھمبر آزاد کشمیر میں مقامی بابو شکیل انجم ساون نے شب بیداری کی عبادت کرائی۔ ایسٹر ڈے کی عبادت او ایم آئی جماعت کے سپرئیرفادر بشارت او ایم آئی ، بابو احسن روحیل اورمقامی بابو شکیل انجم ساون کی قیادت میں ہوئی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مقامی کیتھولک مسیحی کمیونٹی نے شرکت کی ۔ فادر بشارت نے ایسٹر ڈے کے منائے جانے کے حقیقی مقصد اور عملی زندگی میں بائبل کی تعلمیات کو اپنانے پر روشنی دالی۔ اس موقع پر دنیا بھر میں امن، سلامتی اور انسانیت کی فلاح کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation