![]() |
گجرانوالہ فرانسیس آباد میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر منایا |
گجرانوالہ( رپورٹر شہزاد مسیح )کے مطابق آج پوری دنیا کی مسیحی برادری ایسٹرکا تہوار منا رہی ہیں اسی طرح پاکستان سمیت گجرانوالہ فرانسیس آباد میں بھی مسیحی برادری بھی ایسٹر منا رہی ہیں ۔
سب سے جو بڑی عبادت منعقد کی گئی وہ کیتھولک چرچ فرانسیس آباد گوجرانوالہ میں کی گئی ریورنڈ فادر شکیل عنایت کی قیادت میں عبادت گزرانی گئی لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئےریورنڈ فادر شکیل عنایت نے بیان کرتے ہوئے کہا آج کا دن ہمارے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے آج کے دن خداوند یسوع المسیح مردوں میں سے جی اٹھے ہیں آج کے دن خداوند یسوع مسیح نے موت اور قبر پر فتح پائی اور مردوں میں سے جی اٹھے وہ اپنے قول کے مطابق تیسرے دن مردوں میں سے جی اٹھے جب صبح سویرے مریم مگدلینی قبر پر گئی اور یسو ع کو ڈھونڈ رہی تھی تب فرشتے نے آ کر کہا کہ تم زندوں کو مردوں میں مت ڈھونڈو وہ اپنے قول کے مطابق جی اٹھا ہے اور اس کی قبر خالی ہے ایم پی اے پنجاب جناب عمانوئیل اطہر جولیس ایسٹر کی عبادت میں اپنی فیملیز سمیت شامل ہوئے بوڑھےاور بچوں سب کو عید ملے ایسٹر ہمیں رواداری محبت خوشی کا درس دیتا ہے آخر پر ریورنڈ فادر شکیل عنایت نے پاک اقدس قربانی گزرانی اور سب کو ایسٹر کی مبارکباددی سی پی او گجرانوالہ کی طرف سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تاکہ لوگ امن اور سلامتی سے عبادات کریں فرانسس آبادکے تمام پادری صاحبان نے اپنے اپنے چرچ میں خصوصی ایسٹر کی عبادت منعقدکی ریورنڈ فادر شکیل عنایت نےخصوصی دعا بھی کی کہ خداوند ہمارے ملک پاکستان کو اور سکیورٹی اداروں کو ہمیشہ سلامت رکھے اور ملک امن کا گہوارہ بنا رہے
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation