![]() |
ویٹیکن: نئے پوپ کے انتخاب کے لیے کانکلیو کی تاریخ مقرر کردی گئی |
ویٹیکن سٹی (نوائے مسیحی نیوز) ویٹیکن: نئے پوپ کے انتخاب کے لیے کانکلیو کی تاریخ مقرر کردی گئ ہے ۔
ویٹی کن کے آفیشل فیس بک پیج پر اس بات کے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ یویٹیکن میں کارڈینلز کی پانچویں جنرل میٹنگ کے دوران اگلے کانکلیو کی تاریخ 7 مئی 2025 مقرر کی گئی ہے۔
اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان دنوں کارڈینلز نووینڈیالس (نو روزہ دعائیہ اجتماعات کے لیے اکٹھا ہونا) کے سلسلے میں جمع ہو رہے ہیں اور آنجہانی پوپ فرانسس کی روح کے سکون کے لیے اجتماعی و انفرادی دعائیں کر رہے ہیں۔
خصوصی طور پر عالمی مسیحی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان ایام میں کارڈینلز کے لیے اپنی دعاؤں میں خصوصی یاد رکھیں تاکہ آئندہ پوپ کا انتخاب روح القدس کی رہنمائی میں انجام پائے۔
مزید تفصیلات جلد سامنےآنے پر قارئین کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation