لاہور؛ ایک اور مسیحی نوجوان مذھبی عدم برداشت کا شکار ہوگیا۔ 22 سالہ وقاص مسیح کی شہ رگ کاٹ دی گئی کہ مقدس اوراق کو ہاتھے لگانے سے وہ پلید ہوجاتے ہیں
تفصیلات کے مطابق ریاست مسیح کے مطابق اسکے 22 سالہ بیٹے وقاص مسیح کا جرم بس اتنا ہی ھے کہ اس نے سبحان پیپر ملز کے سپروائزر زوہیب کی دعوت پر اسلام قبول نہیں کیا جس کے ردعمل میں زوہیب نے بلیڈ سے وقاص مسیح کی گردن پر حملہ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی اور یہ الزام بھی عائد کیا کہ یہ ردی میں آنے والے مقدس اوراق کو ہاتھ لگاتا ھے جس سے وہ پلید ہوجاتے ہیں۔
وقاص مسیح لاہور کے ایک. سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ھے جبکہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزم زوہیب کو گرفتار کرلیا ھے۔
توہین مذھب کے جھوٹے الزام لگانا اور پھر کمزور اقلیت کے لوگوں کو ایذا پہنچانا وطیرہ بن چکا ھے جس کو روکنے میں ریاست کے اداروں اور ذمہ دار افراد نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation