nations-do-not-progress-that-forget-their-martyrs-roma-mushtaq-matto
وہ قومیں ترقی نہیں کرتیں جو اپنے شہیدوں کو بھول جاتیں ہیں
ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ روما مشتاق اور صدر پی پی اقلیتی ونگ کراچی مشتاق مٹو نے شہید شہباز بھٹی کی 14 وں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید شہباز بھٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریئے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے اور صدر آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کے تحت ملک میں مذہبی آہنگی کے فروغ کےلیے کام کیا اور اسی جرم کی پاداش میں انسانیت دشمن قوتوں نے انہیں شہید کردیا
شہبازبھٹی شہیدنے پوری زندگی دلیری اور جرات کے ساتھ اقلیتوں کومساوی حقوق دلانے اورانہیں برابری کا مقام دلوانے کیلئے تاریخی جدوجہدکی
آج شہید شہباز بھٹی جسمانی طور ہم میں موجود نہیں، لیکن ان کے رواداری اور انسانی مساوات پر مبنی پر معاشرے کے قیام کا خواب اور مشن سلامت ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation