![]() |
مسیحی روزہ رکھنے کی دعا |
روزہ رکھنے کی دعا ”انسان صرف روٹی ہی سے نہیں جیتا بلکہ ہر ایک کلمے سے جو خدا کے منہ سے نکلتا ہے۔“ (انجیل مقدس بمطابق مقدس متی 4:4)
اے پیارے خدا تو ہی دنیا کا رازق اور پروردگار ہے۔ تو ہمیں موقع عطا کرتا ہے کہ روزہ رکھ کر اپنی عاجزی اور حلیمی کا اظہار کریں ، اپنے گناہوں سے تو بہ کر کے تیرے منظور نظر بنیں، نیز بھوک اور پیاس کو محسوس کر کے دنیا بھر کے غریبوں اورمحتاجوں کا احساس کریں۔ ہمیں فضل اور قوت دے تا کہ ہم اپنے ارادے میں ثابت قدم رہیں ۔ بخش دے
کہ یہ روزہ ہماری بقا اور تیرے جلال کا سبب بنے۔ مسیح خداوند کے وسیلے سے۔ آمین
ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation