لالہ موسیٰ (نمائندہ منارٹیز واچ) لالہ موسیٰ کے نواحی علاقے میں جسمانی طور پر معذور کمسن مسیحی بچی جنسی زیادتی کا شکار، بچی کے والد ندیم مسیح نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ مقامی ہسپتال میں سینیٹری ورکر ہے میرے ڈیوٹی پر جانے کے بعد راحیل عرف بلا بٹ نامی اس کے محلہ دار نے میری بیٹی جو کہ جسمانی طور پر معذور ہے کو بھلا پھسلا کر قریبی ریلوے ٹریک پر کھڑی ٹرین کی بوگی میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم راحیل عرف بلا بٹ کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا ، اس موقع پر CTS کی لیگل ٹیم ، ندیم حسن ایڈووکیٹ ، قیصر جان ایڈوکیٹ، ثناء اسلم ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پولیس نے ملزم اور متاثرہ بچی کا میڈیکل کروالیا ہے جس کی رپورٹ آنے پر مزید آگے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ان کا کہنا تھا کہ CTS لیگل ٹیم کی پوری کوشش ہوگی کہ متاثرہ معذور بچی کے ساتھ گھناؤنا فعل کرنے والے اس درندہ صفت کو سزا دلوا کر اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، CTS متاثرہ خاندان کی ہر ممکن قانونی و مالی مدد جاری رکھے گی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation