![]() |
مسیحی کسانوں کی زمینوں کی بحالی کے لیے بشپ اندریاس رحمت کا خصوصی اقدام |
چک نمبر 51 جی بی کے ایک تاریخی 125 سالہ قدیم مسیحی گاؤں خوش پور میں زرعی اراضی کی بحالی کے لیے بحالی کا اقدام شروع کیا گیا ہے، جو موسمیاتی تبدیلیوں، خاص طور سیم و تھوہرسے شدید متاثر ہے۔ ماحولیاتی انحطاط کی وجہ سے گاؤں کی 50% سے زیادہ زمین کاشت کے قابل نہیں رہی ہے، جس نے مسیحی کسانوں کو اپنی زمینیں انتہائی کم قیمتوں پر فروخت کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
فیصل آباد کے بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے گاؤں کی بحالی اور اس کی کھیتی باڑی کو محفوظ کرنے کے لیے ذاتی طور پر پہلا قدم بڑھایا ہے۔
بحالی کی کوششوں کو سلسلے میں زرعی اور ماحولیاتی سائنسز میں صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکالر ڈاکٹر یوسف ریاض اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ایک سرشار رہنما جارج بوٹا کو اس حوالے سے خصوصی ذمہ داری دی گئی ہے۔
مقامی مسیحیوں کی طرف سے اس اقدام کو قابل تسلی قرار دیا گیا ہے اور اس بات کی اُمید کی جارہی ہے کہ اس سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation