عدنان مسیح کو باندھ کر بیوی کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار


فیصل آباد(نوائے مسیحی نیوز) 
عدنان مسیح کو باندھ کر بیوی کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

فیصل آباد پولیس کے مطابق ساندل بار کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت کنندہ کی شناخت کی بنیاد پر مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی