عمانوئیل اطہر جولیس ایم پی اے پنجاب کو روم میں پاکستانی ایمبیسڈر علی جاوید شیخ کی طرف سے خوش آمدید

 

عوامی ایم پی اے پنجاب ھر دل عزیز شخصیت جناب عمانوئیل اطہر جولیس

 کو اٹالین سفارتخانے کی جانب سے سفیر سے ملاقات کے لیے باضابطہ دعوت دی گئی۔ اس اہم ملاقات میں، ایم پی اے عمانوئیل اطہر جولیس

 نے پاکستان میں مسیحی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور حالات پر روشنی ڈالی اور ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے آواز بلند کی۔


یہ اہم گفتگو بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور پاکستان میں اقلیتی کمیونٹیز کے مفادات کا تحفظ کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔


اس ملاقات سے پاکستان اور اٹلی کے تعلقات کی مضبوطی کی نشاندہی ہوتی ہے۔ دونوں ممالک آئندہ باہمی تعاون، تفہیم اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔


پاکستان اور اٹلی کے تعلقات کا مستقبل زبردست امکانات سے بھرپور ہے، جس میں دوطرفہ تجارت، ثقافتی تبادلے اور عوامی سطح پر سفارتکاری کے لیے نئے اور دلچسپ مواقع نظر آ رہے ہیں۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی